شوبز

کورونا ویکسین ؛ جاوید شیخ کی بھی باری آگئی

 اداکار جاوید شیخ نے کراچی آرٹس کونسل میں فنکاروں کیلئے قائم ویکسینیشن سینٹر سے کورونا سے بچاؤ کی ویکسین  لگوالی۔

سینئر اداکار نے کہا کہ آرٹس کونسل میں اس سہولت کی فراہمی پر وہ سندھ حکومت کے شکرگزار ہیں۔انہوں نے کورونا ویکسین لگانے کے تجربے کے حوالے سے کہا کہ وہ بہتر محسوس کر رہے ہیں اور خود کو کورونا سے محفوظ بھی سمجھ رہے ہیں۔جاوید شیخ نے دیگر معمر شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ کورونا سے بچاؤ کی ویکسین ضرور لگوائیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button