شوبز

کورونا سے بچنا ہے تو احتیاط کریں؛فنکاروں کی اپیل

 شوبز انڈسٹری سے منسلک مشہور شخصیات کی جانب سے ویڈیو پیغام میں تمام پاکستانیوں کو احتیاطی تدابیر اپنانے پر زور دیا گیا ہے۔

ٹوئٹر پر نیشنل ہیلتھ سروسز کی وزارت نے ایک ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے لوگوں کو کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کرنےکی ترغیب دی ہے۔

ویڈیو میں شوبز کے مشہور فنکار بلال عباس، ماہرہ خان، وہاج علی اور اقراء عزیز مداحوں کو کورونا کے خلاف حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کا پیغام دے رہے ہیں۔

ویڈیو پیغام کے آغاز میں ماہرہ خان کہتی ہیں کہ آئیے ہم سب مل کر کورونا کو شکست دیں۔جبکہ اداکار وہاج علی اور بلال عباس خان مداحوں سے یہ کہتے دکھائی دے رہے ہیں کہ آئیے ایک دوسرے سے مل کر وعدہ کریں کہ فیس ماسک زیادہ سے زیادہ استعمال کریں گے اور اپنے ہاتھوں کو بار بار سینیٹائز کریں گے۔

اداکارہ اقراء کا کہنا ہے کہ ایک دوسرے سے 6 فٹ کا فاصلہ رکھیں گے اور زیادہ رش والی جگہوں پر جانے سے اجتناب کریں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button