شوبز

فیضان شیخ اور مریم نور شیخ کی۔۔۔۔۔”کہانی”

سی پرائم  کی مختصر فلم ‘کہانی’ ریلیز کر دی گئی جس میں مرکزی کردار فیضان شیخ اور مریم نور نے ادا کئے ہیں۔

کہانی ایک آدمی اور اس کی بیوی کے گرد گھومتی ہے۔ آدمی ایک جدوجہد کرنے والا مصنف ہے جو گھریلو اخراجات پورے کی کوشش کرتا ہے ۔ تاہم اپنے مالی مسائل کے باوجود دونوں میاں بیوی ہنسی خوشی زندگی بسر کررہے ہیں۔آدمی متعدد مختلف اسکرپٹ لکھتا ہے مگر ٹی وی چینل کا سربراہ اس کے مواد کو پسند نہیں کرتا اور کہتا ہے کہ وہ دھوکہ دہی کے بارے میں اسکرپٹ لکھے۔لیکن اس کے بعد کیا ہوتا ہے جس سے اس کی زندگی بالکل بدل جاتی ہے ؛ بہتر ہوجاتی ہے یا بدتر؟

ایگزیکٹیو پروڈیوسر سیمیں نوید نے اس کہانی سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا،”یہ فلم اس بات کی ایک بڑی مثال ہے کہ زندگی کے کسی بھی مرحلے پر کوئی فیصلہ کرنا ہوتوہر ایک کے پاس اختیار کی طاقت ہوتی ہے کہ وہ دوسروں کے اخلاقی طور طریقوں کے مطابق کام کرے یا انکار کردے۔ فلم کی کاسٹ اور ٹیم نے بڑی جانفشانی سے کام کرکے اس کہانی کو تصور سے حقیقت میں ڈھالا اورمجھے واقعی ان میں سے ہر ایک پر فخر ہے۔

اسد پٹھان کی اس دلچسپ فلم کا اسکرپٹ شاہد ڈوگر نے لکھا ہے جبکہ علی حسین اور محب بخاری اس کے معاون پروڈیوسر ہیں۔ یہ فلم ناظرین کیلئے SeePrime کے یوٹیوب چینل پر دستیاب ہے۔

فیضان شیخ ٹیلیویژن اور فلم کے معروف اداکار ہیں جنہوں نے کئی طرح کے کردار اد ا کرکے اپنے فن کا لوہا منوایا ہے۔ اپنے کیریئر کے دوران میں انہوں نے ہر طرح کے موڈ کی بڑی خوبصورتی کے ساتھ اداکاری کی ہے جن میںمزاحیہ، رومینٹک،دشمنی کے اور معاون اداکار کے طور پر بھی کام کیا ہے۔
انہوں نے تھیٹر پر بھی اداکاری کی ہے اورکئی ڈراموں میں قابل ذکر کردار ادا کئے ہیں جن میں من کے موتی، غیرت، ریڈی اسٹیڈی گو، ببن خالہ کی بیٹیاں اور اب دیکھ خدا کیا کرتا ہے شامل ہیں ۔ بڑی اسکرین پر انہوں نے مالک، پرچی اور ہیر مان جا فلموں میں اپنے فن کے جوہر دکھائے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button