شوبز

سوہائے علی ابڑو نے کرکٹر کے ساتھ زندگی کی نئی اننگز کا آغاز کر دیا

اداکارہ سوہائے علی ابڑو نے فرسٹ کلاس کرکٹر شہزر محمد سے شادی کرلی۔

شادی کی تقریب میں پاکستان کے معروف اداکار ہمایوں سعید سمیت شوبز اور کھیلوں کی دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی اور جوڑے کو مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ہمایوں سعید نے انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے سوہائے اور شہزر کو مبارکباد دی اور انکی زندگی کی نئی شروعات کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس کے علاوہ بھی سوشل میڈیا پر اداکارہ کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی جارہی ہیں جنہیں مداح خوب پسند کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button