شوبز

شوبز کی لڑکیاں شہرت کے لئے "سب کچھ” کرتی ہیں؛کبریٰ خان کا انکشاف

اداکارہ کبریٰ خان نے انکشاف کیا ہے کہ شوبز کے لوگ سوشل میڈیا پر فالوورز خریدتے ہیں لیکن میں نے کبھی ایسا نہیں کیا۔

کبریٰ خان  نے ایک مشہور ٹی وی پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی مصروفیات، اداکاری اورعام زندگی سے متعلق کھل کر بات کی۔پروگرام میں کبریٰ خان کو جب بتایا گیا کہ انسٹاگرام پر ان کے 18 لاکھ فالوورز ہیں اور وہ بہت زیادہ ہیں تو اداکارہ نے میزبان کو کہا کہ شاید انہوں نے دوسرے لوگوں کے فالوورز نہیں دیکھے۔اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کبریٰ خان نے بتایا کہ اگرچہ ان کے فالوورز زیادہ نہیں لیکن ان کے فالوورز مخلص ہیں، انہوں نے فالوورز کو نہ تو خریدا ہے اور نہ ہی انہوں نے کسی سے تعلقات رکھ کر انہیں بڑھایا۔

اسی حوالے سے کبریٰ خان نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر نہ صرف فالوورز خریدے جاتے ہیں بلکہ بعض لوگ فالوورز بڑھانے کے لیے تعلقات بھی استوار کرتے ہیں۔

انہوں نے مثال دی کہ امریکی اسٹار کم کارڈیشین اور کانیے ویسٹ نے تعلقات استوار کرکے اپنے فالوورز بڑھائے اور ایسے لوگوں کے اگرچہ حقیقی تعلقات ہوتے ہیں مگر وہ سوشل میڈیا پر انہیں زیادہ بولڈ انداز میں دکھا کر لوگوں کی توجہ حاصل کرتے ہیں۔کبریٰ خان نے بتایا کہ انگلینڈ میں پیدائش اور لندن میں تعلیم حاصل کرنے کی وجہ سے ابتدائی طور پر انہیں اردو بولنے میں مشکل پیش آئی اور اب بھی ان کی اردو مکمل طرح ٹھیک نہیں۔’اقربا پروری‘ پر بات کرتے ہوئے کبریٰ خان نے بتایا کہ جب سے دنیا شروع ہوئی ہے اور جب سے انڈسٹریز کی ایجاد ہوئی ہے، تب سے اقربا پروری چلتی آ رہی ہے اور اس پر بحث کرنا فضول ہے۔ان کے مطابق شوبز انڈسٹری میں ایسے کئی اداکار ہیں جن کا تعلق شوبز خاندان سے نہیں ہے اور بہت سارے شوبز خاندان کے اداکار اپنی صلاحیتوں کی وجہ سے آگے بڑھ رہے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں کبریٰ خان نے بتایا کہ وہ ٹوئٹر پر اتنی زیادہ متحرک نہیں ہیں اور انہوں نے وہاں صرف چار افراد یعنی اقرار الحسن، واسع چوہدری، فہد مصطفیٰ اور گوہر رشید کو فالو کر رکھا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ابتدائی طور پر انہوں نے کچھ زیادہ لوگوں فالو کیا تھا پھر انہوں نے ایسے افراد کی تعداد 6 تک محدود کی لیکن پھر انہوں نے مزید دو افراد یعنی وزیر اعظم عمران خان اور حمزہ علی عباسی کو بھی ان فالو کردیا۔

اداکارہ کے مطابق عمران خان اور حمزہ علی عباسی بہت زیادہ سیاسی بن گئے تھے اور ان کے اکاؤنٹس پر صرف سیاسی باتیں ہونے لگی تھیں، جس وجہ سے انہوں نے انہیں ان فالو کردیا۔کبریٰ خان کے مطابق حمزہ علی عباسی بھی عمران خان کے نقش قدم پر چلنے لگے تھے اور ان کی ٹوئٹس زیادہ تر سیاسی ہوتی تھیں۔

انہوں نے اقرار الحسن کو فالو کرنے سے متعلق بتایا کہ وہ ان کے بھائی بنے ہوئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button