شوبزفیچرڈ پوسٹ

پاکستانی متنازع شخصیت کو سرجری کروانا مہنگا پڑ گیا، ناقدین نے متھیرا نام تبدیل کر کے پلاسٹک رکھ دیا‘ اداکارہ کا صبر کا پیمانہ لبریز، سب کو کھری کھری سنا دیں

میں موٹی ہوں، میں خوش ہوں، آپ کون ہیں مجھے شرمندہ کرنے والے، برائے مہربانی اپنی ذات پر توجہ مرکوز رکھیں

پاکستانی متنازع شخصیت کو سرجری کروانا مہنگا پڑ گیا، ناقدین نے متھیرا نام تبدیل کر کے پلاسٹک رکھ دیا‘ اداکارہ کا صبر کا پیمانہ لبریز، سب کو کھری کھری سنا دیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی متنازع شخصیت اور اداکارہ متھیرا تنقید کرنے والوں پر برس پڑیں۔ حال ہی میں متھیرا نے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے اپنے ناقدین کو کھری کھر ی سنائیں۔ متھیرا نے کہا کہ میں موٹی ہوں، میں خوش ہوں، آپ کون ہیں مجھے شرمندہ کرنے والے، برائے مہربانی اپنی ذات پر توجہ مرکوز رکھیں۔ اداکارہ نے ناقدین پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ میں لوگوں سے یہ سن سن کر تھک چکی ہوں کہ میں نے سرجری اور یہ سب کیوں کروایا؟سنجیدگی کے ساتھ یہ ایک شرم کی بات ہے۔ متھیرا نے مزید لکھا کہ مجھے ہارمونل اور وزن کے اتارؤ چڑھا ؤکا سامنا ہے، اگر میں سرجریز کرواں گی تو میں تسلیم کروں گی، برائے مہربانی مجھے پلاسٹک کہنا بند کریں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button