شوبز

محنت کا میٹھا پھل گیا؛ریشم خوشی سے نہال

اداکارہ ریشم  نے صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی ملنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

ایک بیان میں اداکارہ ریشم نے کہا کہ یہ ان کی زندگی کابہت اہم دن ہے۔

اداکارہ نے اس موقع پر اپنے مداحوں کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ شکر گزار ہوں حکومتی سطح پر ان کے کام کو سراہا گیا ہے۔ دوسری جانب انسٹاگرام  پر ریشم نے ایوارڈ کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے پوسٹ درج کی کہ زندگی کا یہ لمحہ ایک خواب سا لگ رہا ہےلیکن اس خواب کو سچ کیا میرے خدا نے، یہ پرائیڈ آف پرفارمنس کا تمغہ نہیں بلکہ میری محنت کا وہ میٹھا پھل ہے کہ جسے میرے رب نے مجھے چکھنا نصیب کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button