شوبز

"خبردار؛کوئی ماحول خراب نہ کرے”۔۔۔اشنا شاہ کو اہم ذمہ داری مل گئی

اداکارہ اشنا شاہ ماحولیاتی آگاہی کے لیے ڈبلیو ڈبلیو ایف کی سفیر مقررہوگئیں۔

کھوج ذرائع  کے مطابق پاکستان کو لاحق ماحولیاتی مشکلات سے نکالنے کے لیے خیر سگالی سفیر کی حیثیت سے ڈبلیو ڈبلیو ایف کے ساتھ شامل ہوگئیں،اشنا شاہ پاکستان میں ماحولیاتی آگاہی بڑھانے میں مدد فراہم کریں گی۔اشنا شاہ کے مطابق سمندر میں پلاسٹک،درختوں کی کٹائی،اور غیر قانونی شکار کو روکنے کے لیے عملی اقدامات ناگزیر ہیں۔ سمندر میں پلاسٹک پھینکنے سے آبی حیات کو خطرہ ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہرشخص کو آب و ہوا میں بدلاؤ کے مضر اثرات سے نمٹنے کے لیے درخت لگانے کا عہد کرنا ہوگا۔ماحول کے بارے میں لوگوں کے رویوں کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔

اشنا شاہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نایاب جنگلی حیات سے مالامال ہے۔ چیتے، دریائے سندھ کی ڈالفن کی مختلف اقسام ہماری ملک میں پائی جاتی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button