شوبز

ڈائریکٹر حنیف جوئیہ مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے

فلم انڈسٹری کے نامور ڈائریکٹر حنیف جوئیہ مختصر علالت کے بعد  انتقال کر گئے۔

حینف جوئیہ کچھ عرصہ سے عارضہ جگر میں مبتلا تھے اور ان کا علاج ملتان میں جاری تھا۔چند روز پہلے ڈاکٹرز نے انہیں بتایا کہ جگر مکمل طور پر خراب ہوچکا ہے جسے ٹرانسپلانٹ کرنا ضروری ہے۔ان کا فائنل ٹیسٹ گزشتہ روز ہونا تھا لیکن وہ اس سے پہلے ہی خالق حقیقی سے جاملے۔

حینف جوئیہ نے طویل عرصہ  ڈائریکٹر سنگیتا کے اسسٹنٹ کی حیثیت سے کام کیا۔اس کے علاوہ انہوں نے سید فیصل بخاری اور دیگر نامور ڈائریکٹرز کے ساتھ بھی کام کیا جب کہ ڈائریکٹر کے طور پر چند فلمیں بھی بنائیں۔۔

فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی نامور شخصیات نے حنیف جوئیہ کی وفات پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لئے دعائے مغفرت بھی کی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button