شوبز

کریسی تیگن نےاپنا ٹوئٹراکاؤنٹ کیوںڈیلیٹ کیا؟

کریسی تیگن نےلکھا کہ یہ اب میرے لیےمثبت اندازمیں کام نہیں کرتا بلکہ منفی اندازمیں کام کرتا ہے

امریکی ماڈل کریسی تیگن نےسماجی رابطےکی ویب سائٹ ٹوئٹرپرموجود اپنا اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرتےہوئےکہا ہےکہ یہ سوشل میڈیا سائٹ اب ان کی زندگی میں کوئی مثبت کردارادا نہیں کرتی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کےمطابق کریسی تیگن نےاپنےایک کروڑ 37 لاکھ فالوورزکےلیےکی گئی پوسٹ میں لکھا کہ ’10 سال سےآپ لوگ میری دنیا رہےہیں لیکن اب الوداع کہنےکا وقت آگیا ہے’۔

کریسی تیگن نےلکھا کہ یہ اب میرے لیےمثبت اندازمیں کام نہیں کرتا بلکہ منفی اندازمیں کام کرتا ہےاورمیرے خیال میں اس حوالےسےکچھ کرنےکا اب یہ صحیح وقت ہے۔ امریکی ماڈل کا اکاؤنٹ ان کےشوہرجان لیجنڈ اوران کےبچوں سےمتعلق ملی جلی مزاحیہ پوسٹ،مختلف موضوعات سےمتعلق مزاحیہ مشاہدات اوران لوگوں پرشدید تنقید،جن سےوہ اختلاف رکھتی تھیں یا جوان پرتنقید کرتےتھے،سےمتعلق مختلف پوسٹس کا مجموعہ تھا۔

انہوں نےلکھا کہ ‘میری زندگی کا مقصد لوگوں کوخوش رکھنا ہے،جب میں ایسا نہیں کرتی تومیں بہت زیادہ تکلیف محسوس کرتی ہوں’۔ کریسی تیگن نےلکھا کہ مجھےہمیشہ ایک مضبوط لڑکی کےطورپربتایا جاتا ہےلیکن میں ایسی نہیں ہوں۔ گزشتہ برس کریسی تیگن نےاپنا حمل ضائع ہونےسےمتعلق ایک پوسٹ شیئرکی تھی،جس میں انہوں نےہسپتال میں اپنی ایک تصویرشیئرکی تھی۔ ایک اورتصویرمیں کریسی تیگن اوران کےشوہرکواس نقصان پرافسردہ دیکھا گیا تھا۔

کچھ صارفین نےایسےتکلیف دہ اورغمگین لمحات کی تصاویرسوشل میڈیا پرشیئرکرنےپران پرتنقید کی تھی۔ کریسی تیگن نےلکھا کہ انہیں کم فالوورزوالےاکاؤنٹس کی جانب سےکئی حملوں کا سامنا ہوااورانہیں بہت تکلیف ہوئی۔ اپنی آخری پوسٹ میں انہوں نےاپنےفالوورزکوبتایا کہ ‘وہ یہ نہ بھولیں کہ آپ کےالفاظ اہمیت رکھتےہیں’۔ کریسی تیگن کےانسٹاگرام اکاؤنٹ پر 3 کروڑ 40 لاکھ فالوورزہیں اوران کا یہ اکاؤنٹ ایکٹو ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button