شوبز

شجاع سمیع سماعت سے محروم خواتین کی تقریب کے مہمان خصوصی

سماعت سے محروم ہنر مند خواتین کے لئے کراچی آرٹس کونسل میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کا مقصد خواتین کی محنت اور ہنر کی پزیرائی تھا۔ اس تقریب میں اداکار شجاع سمیع نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی جب کہ اس موقع ہر زویا صارم برنی بھی موجود تھیں۔

اس موقع پر” دی ورلڈ آف آرٹ” کی سی ای اور علیزہ منیم نے مختلف شعبوں میں خواتین کی مہارت اور دستکاری کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔تقریب میں خواتین کی بنائی ہوئی مختلف اشیا کی نمائش اور ان کے درمیان مقابلہ بھی ہوا۔

تقریب کے مہمان خصوصی اداکارہ شجاع سمیع کا کہنا تھا کہ سماعت سے محروم خواتین بھی ہمارے معاشرے کا اہم ترین حصہ ہیں جنہیں قدرت نے بہترین ٹیلنٹ سے نوازا ہے جس کا ثبوت مختلف شعبوں میں بنائی ہوئی ان کی اشیاء ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان خواتین نے سماعت سے محرومی کو اپنی کمزوری نہیں بننے دیا بلکہ محنت کی بنیاد پر وہ آگے بڑھتی جارہی ہیں اور معاشرے کی ترقی میں اپنا کردار کررہی ہیں۔

شجاع سمیع کا مزید کہنا تھا کہ جس طرح خواتین معاشرتی تبدیلی میں اپنا کردار ادا کررہی ہیں اس سے پاکستان میں بہت جلد تبدیلی آئے گی اور ایک دن ہر پاکستانی کے دل سے یہ آواز آئے گی کہ”بدلے گا پاکستان”

متعلقہ خبریں

Back to top button