شوبز

33 سال بعد فیصل کپاڈیہ اور بلال مقصود کے راستے جدا

مقبول پاکستانی میوزیکل بینڈ اسٹرنگز کو 33 سال بعد ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

اس بات کا اعلان اسٹرنگز کے بانی ممبر اور گٹارسٹ بلال مقصود نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک پوسٹ میں کیا۔

 بلال مقصود کا کہنا تھا کہ گذشتہ 33 سال ہم دونوں کے لیے  بہترین رہے، اس طرح کام کرنے کے مواقع بہت کم ملتے ہیں، ہم اپنے مداحوں کے انتہائی شکر گزار ہیں جنہوں ایسا کرنا ممکن بنایا اور امید ہے کہ وہ اس فیصلے کی بھی قدر کریں گے۔ بلال مقصود کا مزید کہنا تھا کہ اب ہمارا بینڈ ٹیکنیکل طور پر ختم ہوگیا ہے، ہم دونوں کے درمیان ایک ناٹوٹنے والا تعلق بن گیا ہے جو کہ ہمارے درمیان قائم رہےگا چاہے زندگی ہمیں کہیں بھی لے جائے۔

 بلال مقصود اور فیصل کپاڈیہ نے اپنے دیگر 2 دوستوں کے ساتھ مل کر 1988 میں اسٹرنگز بینڈز تشکیل دیا تھا تاہم بعد میں بینڈ میں 2 افراد ہی رہ گئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button