شوبز

"سب کو دیکھ لوں گی”۔۔۔ ثنا فخر کی تنقید کرنے کو کھلی دھمکی

اداکارہ ثنا فخر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کا برا مان گئیں جس کے بعد انہوں نے ناقدین کی شکایت سائبر کرائم میں کر دی ہے۔

انسٹاگرام پر اداکارہ کی جانب سے ایک مختصر سی ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں ثناء نے اپنے ناقدین کو بری خبر سناتے ہوئے کہا کہ میرے پاس ان لوگوں کے لیے ایک اچھی خبر یہ ہے کہ مجھے آپ لوگوں کے کمنٹس اتنے اچھے لگے کہ میں نے ان کا اسکرین شاٹ لے لیا ہے ۔

ثناء فخر نے بتایا کہ انہوں نے سائبر کرائم میں کام کرنے والے اپنے ایک قریبی کو ان کمنٹس کے اسکرین شاٹس جمع کرادیے ہیں۔

اداکارہ نے اپنی ویڈیو میں ناقدین کو مشورہ دیا کہ اگر آپ نے یہ کیا ہے کہ تو اپنی حفاظت کریں ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button