شوبز

پی ٹی وی کی پہلی خاتون اناؤنسر کنول نصیر انتقال کرگئیں

پاکستان ٹیلی ویژن کی پہلی خاتون اناؤنسر کنول نصیر انتقال کرگئیں۔ مرحومہ مقامی اسپتال میں زیرعلاج تھیں۔

کنول نصیرعلالت کے باعث اسلام آباد کے ایک اسپتال میں زیرعلاج تھیں۔

کنول نصیر کے خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ مرحومہ کی نماز جنازہ کے وقت اور مقام کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ کنول نصیر گزشتہ پانچ دہائیوں سے زائد عرصے تک پی ٹی وی اور ریڈیو پاکستان سے وابستہ رہیں۔

کنول نصیر ریڈیو پاکستان کی لیجنڈ موہنی حمید کی صاحبزادی اور تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات احمد جواد کی خوشدامن تھیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button