شوبز

اداکارہ ایما اسٹون اورڈیومیک کیری کےہاں بیٹےکی پیدائش

رپورٹ کےمطابق ذرائع کا کہنا ہےکہ بچےکی پیدائش سےقبل ہی ایما اسٹون کی خوشی دیدنی تھی

نامورامریکی اداکارہ ایما اسٹون اورکامیڈین ڈیومیک کیری کےہاں بیٹےکی پیدائش ہوئی ہے،جس پردونوں اسٹارزانتہائی خوشی کا اظہارکر رہے ہیں۔ غیرملکی میڈیا کی رپورٹ کےمطابق اس بات کی تصدیق ہوگئی کہ 32 سالہ اداکارہ نےامریکی ریاست لاس اینجلیس میں ہفتےکے روزبچےکوجنم دیا ہے۔ رپورٹس کےمطابق دونوں اسٹارزانتہائی خوش ہیں،جبکہ ان کی جانب سےبراہِ راست بچےکےنام اوراس کی جنس سے متعلق کسی بات کی تصدیق نہیں کی گئی۔

رپورٹ کےمطابق ذرائع کا کہنا ہےکہ بچےکی پیدائش سےقبل ہی ایما اسٹون کی خوشی دیدنی تھی،اورانھوں نےاس حوالےسےاپنےتجربےکو بھی شیئرکیا تھا۔ اسی طرح ذرائع نےغیرملکی میڈیا کویہ بھی بتایا کہ وہ خاندان بڑھانےکی خواہشمند تھیں،اورماں بننےکا بےصبری سے انتظارکررہی تھیں۔ رپورٹس کےمطابق یہ بھی دعویٰ سامنےآیا تھا کہ ایما اسٹون نےدورانِ حمل اپنا زیادہ تروقت سیٹ سےدوراپنےگھرپرہی گزارا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button