شوبز

کنزہ ہاشمی نےاداکارہ صبورعلی سےدوستی”پکی”کرلی

ٹی وی ڈراموں کی معروف اداکارہ کنزہ ہاشمی نےاداکارہ صبورعلی کواپنی بہترین دوست قرار دے دیا

پاکستانی ٹی وی ڈراموں کی معروف اداکارہ کنزہ ہاشمی نے اداکارہ صبور علی کو اپنی بہترین دوست قرار دے دیا۔ کنزہ ہاشمی نے صبور علی کے ساتھ اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے، جس میں دونوں اداکارہ انتہائی خوبصورت دکھائی دے رہی ہیں۔ فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی کنزہ کی تصویر کو مداح خوب سراہا رہے ہیں اور اس پر دلچسپ تبصرے بھی کر رہے ہیں۔

کنزہ ہاشمی نے صبور علی کے ساتھ شیئر کرنے والی تصویر اپنے دوست کی شادی میں بنائی ہے۔ انہوں نے صبور علی کے لیے گانے کے بول لکھے کہ ’اک تری یاری کا ہی ساتوں جنم حق دار ہوں میں، تیرا یار ہوں میں۔‘

متعلقہ خبریں

Back to top button