شوبز

فلم فیئرایوارڈز عرفان خان کے نام کردئیے گئے

عرفان خان کوفلم ’انگریزی میڈیم‘ میں بہترین اداکاری کرنےپر’مرکزی کردارکےبہترین اداکار‘ کا ایوارڈ دیا گیا

بالی ووڈ کے 66ویں فلم فیئرایوارڈزکےدوایوارڈ لیجنڈری اداکارعرفان خان کےنام رہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کےمطابق گزشتہ روزممبئی میں بالی ووڈ کے 66ویں فلم فیئرایوارڈزکی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں کئی ناموراداکاروں،پروڈیوسرزاورہدایتکاروں نےکئی ایوارڈزاپنےنام کیے۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق گزشتہ سال اس دُنیا سےرخصت ہوئےبالی ووڈ کےلیجنڈری اداکارعرفان خان کوبھی فلم فیئرایوارڈزمیں دو اعزازات سےنوازا گیا۔ عرفان خان کوفلم ’انگریزی میڈیم‘ میں بہترین اداکاری کرنےپر’مرکزی کردارکےبہترین اداکار‘ کا ایوارڈ دیا گیا۔ اس کے علاوہ عرفان خان کو’لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ‘ سےبھی نوازا گیا۔

واضح رہےکہ عرفان خان کی آخری فلم ’انگریزی میڈیم‘ تھی جس میں ان کی ساتھی اداکارہ کرینہ کپورتھیں۔ فلم ’انگریزی میڈیم‘ 2017ء میں ریلیزہونےوالی فلم ’ہندی میڈیم‘ کا سیکوئل تھی۔ ’ہندی میڈیم‘ وہ فلم ہےجس میں عرفان خان کوبہترین اداکارکا فلم فیئرایوارڈ ملا تھا اوراس فلم میں پاکستانی اداکارہ صبا قمرنےعرفان خان کےساتھ مرکزی کردارادا کیا تھا۔ خیال رہےکہ گزشتہ سال 29 اپریل کووسٹائل اداکارعرفان خان 53 سال کی عمرمیں کولون انفیکشن کےباعث انتقال کرگئےتھے۔عرفان خان کےلواحقین میں اہلیہ اوردوبیٹےایان اوربابیل شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button