شوبز

کورونا نےہمیں اپنےپیاروں سےجدا کردیا،شنیرا اکرم اداس ہوگئیں

سابق کرکٹرکی اہلیہ نےجذباتی ہوتےہوئےلکھا کہ ’میں نہیں چاہتی کہ ہمارے بچےہررات اپنےوالد کی آواز سُننےکےلیےروئیں

سوئنگ کےسلطان اورسابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا نےعالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سےپیدا ہونےوالےفاصلوں سےتنگ آتے ہوئےسوشل میڈیا پرجذباتی پیغام جاری کیا ہے۔ شنیرا اکرم نےاپنےتصدیق شدہ ٹوئٹراکاؤنٹ پرجاری کیےگئےپیغام میں لکھا کہ ’کورونا وائرس قیمتی زندگیاں لےرہا ہے، کاروبارخراب کررہا ہے،تعلیمی نظام تباہ کررہا ہے،ذہنی بیماری میں اضافہ ہورہا ہے،ہماری دنیا کوتقسیم کررہا ہے اورلوگوں کواُن کےپیاروں سےالگ کررہا ہے۔‘

اُنہوں نےلکھا کہ ’میرے شوہرہماری دیکھ بھال کےلیےاونس بھیج رہےہیں لیکن اس وقت میری صرف یہی دُعا ہےکہ جلد ازجلد پوری دُنیا سے کورونا وائرس کا خاتمہ ہوجائے۔‘سابق کرکٹرکی اہلیہ نےجذباتی ہوتےہوئےلکھا کہ ’میں نہیں چاہتی کہ ہمارے بچےہررات اپنےوالد کی آواز سُننےکےلیےروئیں۔‘

واضح رہےکہ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر(این سی اوسی) کےاعداد وشمارکےمطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران کورونا وائرس کےمزید4 ہزار767 کیسزسامنےآئےہیں، مزید 57 افراد اس موذی وباء کےسامنےزندگی کی بازی ہارگئے،جبکہ اس بیماری سے 2ہزار647 مریض شفایاب ہوگئے۔ ملک بھرمیں کورونا وائرس سےانتقال کرنےوالوں کی مجموعی تعداد 14 ہزار215ہوگئی ہے،جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 6 لاکھ54ہزار591 ہوچکی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button