شوبز

اعجازاسلم کی پرانی تصاویرمنظرعام پر،مداح حیران رہ گئے

اداکاروماڈل کی جانب سےسوشل میڈیا پراپنی ساتھی اداکاروں کےساتھ پرانی تصویریں شیئرکی گئی ہیں

اعجازاسلم کی پرانی تصاویرمنظرعام پر،مداح حیران رہ گئے، معروف اداکاروماڈل اعجازاسلم کی جانب سےسوشل میڈیا پراپنی ساتھی اداکاروں کےساتھ پرانی تصویریں شیئرکی گئی ہیں جس پراُن کے مداح حیران نظرآرہےہیں۔ اعجازاسلم اپنی سنجیدہ اداکاری سمیت مزاحیہ کرداروں کےسبب بھی خوب جانےجاتےہیں،اعجازاسلم سنجیدہ اور کامیڈی دونوں کرداروں میں ہی خوب جچتےہیں۔ اعجازاسلم کی جانب سےاپنےسوشل میڈیا اکاؤنٹ پراپنی ساتھی فنکاروں،معروف ماڈل سنیتا مارشل اورونیزہ احمد کےہمراہ پرانی تصویریں شیئرکی گئی ہیں۔

اعجازاسلم کی جانب سےشیئرکی گئی دونوں تصویروں کےکیپشن میں لکھا  گیا ہےکہ ’ونیزہ احمد اورسنیتا مارشل کےہمراہ پرانی یادگار تصویریں،اُن کےماڈلنگ کےآغازکےدن جب سب ہی کچھ بہت آسان اورسادہ تھا۔‘انہوں نےاپنی اس پوسٹ کےکیپشن میں فوٹوگرافرکی صلاحیتوں کی تعریف اورذکرکرتےہوئےمزید لکھا کہ ’اُنہیں یہ تصویریں بھیجنےکےلیےبہت شکریہ۔‘

متعلقہ خبریں

Back to top button