شوبز

کیا ماہرہ خان کے پاس ذاتی گھرنہیں؟

اداکارہ وسپرماڈل کا کہنا ہےکہ اُن کی سب سےبڑی خواہش ہےکہ وہ اپنا ذاتی گھربنانا چاہتی ہیں

پاکستان کی صف اول کی اداکارہ و سپر ماڈل ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ اُن کی سب سے بڑی خواہش ہے کہ وہ اپنا ذاتی گھر بنانا چاہتی ہیں۔ اپنی جاندار اداکاری اور نرم دل رکھنے کے سبب لاکھوں، کروڑوں دلوں پر راج کرنے والی خوبرو اداکارہ ماہرہ خان سے متعلق کون نہیں جاننا چاہتا، سوشل میڈیا پر اُن کی فین فالوونگ سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ ماہرہ خان کے مداح اُن کی ہر آنے والی پوسٹ اور انٹرویو کو بے حد پسند کرتے ہیں اور جاننا چاہتے ہیں کہ اُن کی زندگی میں کیا چل رہا ہے۔

ماہرہ خان کے حال ہی میں دیئے گئے ایک انٹرویو سے مختصر ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں جس میں وہ اپنے مخصوص خوشگوار انداز میں سوالوں کے جواب دیتے ہوئے نظر آ رہی ہیں۔ معروف میزبان میرا سیٹھی کی جانب سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ ’اُن کی ایک بڑی خواہش ہے کہ وہ اپنا گھر بنانا چاہتی ہیں، سب لوگ اُن پر ہنستے ہیں کہ ماہرہ خان نے اپنا گھر نہیں بنایا۔‘

جس پر میرا سیٹھی کہہ رہی ہیں کہ لوگ اس لیے ایسا کہتے ہوں گے کہ آپ اب تک اپنے والدین کے ہمراہ رہتی ہیں، اس پر ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ ’اُنہیں ایک اپنا ذاتی گھر بنانا ہے جس میں وہ اپنے والدین کے ہمراہ سب قریبی رشتوں کے ساتھ رہ سکیں۔‘ ماہرہ خان کا مزید کہنا ہے کہ ’انشا ء اللّٰہ وہ بہت جَلد اپنا ذاتی گھر بنائیں گی۔‘

متعلقہ خبریں

Back to top button