شوبز

امریکی گلوکارہ میڈونا کوتنقید کا نشانہ کیوں بنایا گیا؟

اپنی البم کوپروموٹ کرنےکےلئےمیڈونا نےسال 2015 میں کسی دوسری لڑکی کےجسم پراپنا چہرہ لگایا تھا

امریکی گلوکارہ میڈونا کوتنقید کا نشانہ کیوں بنایا گیا؟امریکی پاپ گلوکارہ میڈونا کوماضی میں اپنی تصویرکےساتھ چھیڑ چھاڑکرنے پرشدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ رپورٹس کےمطابق اپنی البم کوپروموٹ کرنےکےلئےمیڈونا نےسال 2015 میں کسی دوسری لڑکی کےجسم پراپنا چہرہ لگایا تھا اوریہ تصویرانہوں نےانسٹاگرام پرشیئر بھی کی تھی۔

تصویر کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے پر میڈونا پر شدید تنقید

امریکی پاپ گلوکارہ نےجس لڑکی کی تصویرکےساتھ چھیڑچھاڑکرکےاسےاپنےلئےاستعمال کیا تھا اس لڑکی نےسال2017 میں انسٹاگرام پر ہی اپنی اصلی تصویرشیئرکرتےہوئےلکھا کہ آج سےدوسال پہلےمیڈونا نےمیری تصویرکواستعمال کیا اورمیرے چہرے کی جگہ اپنا چہرہ لگا دیا۔ 28 سالہ آسٹریلوی لڑکی نےلکھا کہ میرے ساتھ سب سےعجیب اوردلچسپ چیزہوئی۔ مجھےپہلےلگا کہ میرے ساتھ مذاق کیا گیا ہے۔ میں نےمیڈونا کی ٹیم سےرابطہ کرنےکی بھی کوشش کی پران کی جانب سےکوئی جواب نہیں ملا۔ سوشل میڈیا پرمیڈونا کی اس حرکت پران کا مذاق بنایا جا رہا ہےاورساتھ ہی گلوکارہ پر زوردیا جارہا ہےکہ انہوں نےجس لڑکی کی تصویراستعمال کی اسےکریڈٹ دیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button