شوبز

حریم شاہ اور عائشہ ناز کی لڑائی میں نیا موڑ؛بیرون ملک فرار کی کوشش کی ناکام

 حریم شاہ اور ان کی دوست عائشہ ناز کی لڑائی میں نیا موڑ آگیا اور حریم شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ مقدمہ درج ہونے کے بعد عائشہ ترکی فرار ہونے کی کوشش کررہی تھی ۔ 

اس بارے میں حریم شاہ نے کہا کہ عائشہ کا پاسپورٹ فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کے قبضے میں تھا تو اسے نیا پاسپورٹ کیسے جاری ہوگیا؟ وویمن پولیس سٹیشن اورمارگلہ پولیس سٹیشن میں مقدمات کے اندراج کے باوجود پولیس بھی عائشہ کو گرفتار نہیں کررہی ۔

یاد رہے کہ پولیس نے چند روز قبل عائشہ ناز اور شیر بہادرآفریدی کیخلاف مبینہ طورپر حریم شاہ کے گھر میں گھسنے اور اسے تشدد کا نشانہ بنانے کے الزام میں مقدمہ درج کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button