شوبز

وینا ملک کے سابق شوہر کا جھوٹ بے نقاب؛عدالت کو ثبوت مل گئے

اداکارہ وینا ملک کے سابق شوہراسد خٹک کی بچوں کو پاکستان منتقلی کے خلاف درخواست پر وزارت خارجہ نے جواب عدالت میں جمع کرا دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں وینا ملک کے سابق شوہرکی 2 بچوں کوپاکستان منتقلی کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسد خٹک کی درخواست پرسماعت کی،ڈی جی وزارت خارجہ نے تحریری جواب اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دیا،وزارت خارجہ نے کہ اسد خٹک نے حقائق چھپاتے ہوئے درخواست دائرکی۔ وزارت خارجہ نے اسد خٹک کی درخواست کوحقائق کے منافی قراردے دیا،جواب میں استدعا کی گئی ہے کہ اسد خٹک کی درخواست خارج کی جائے۔

وزارت خارجہ نے جواب میں کہا ہے کہ وینا ملک نے نادرا کی کاپی دبئی میں پاکستانی ہائی کمیشن کوفراہم کی،راولپنڈی عدالت سے جاری بچوں کی گارڈین شپ کا سرٹیفکیٹ بھی فراہم کیا،پاکستانی قوانین کے مطابق بچوں کوپاسپورٹ جاری کیا گیا۔جواب میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی ہائی کمیشن نے پاسپورٹ جمع کرانے پرسفری دستاویزات جاری کیں۔

عدالت نے وزارت خارجہ کے جواب کی کاپی اسدخٹک کوفراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئےسماعت 20 اپریل تک ملتوی کردی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button