شوبز

سکینہ سموں کی دوسری فلم کے لئے عمائمہ ملک ہیروئین فائنل

ڈائریکٹر سکینہ سموں نے اپنی دوسری فلم کا بھی اعلان کر دیا جس میں شہریار منور، اسد صدیقی اور عمائمہ ملک اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی اپنی پوسٹ میں سکینہ سموں کا کہنا تھا کہ اللہ کے کرم سے میں اپنی اگلی فلم کی تفصیلات کا اعلان کررہی ہوں، ممجھے یہ بتاتے ہوئے بہت خوشی ہورہی ہے کہ شہریار منور صدیقی اور اسد صدیقی اس فلم کی کاسٹ میں شامل ہیں۔

https://www.instagram.com/p/CNAJYodFbzl/

سکینہ سموں کا مزید کہنا تھا کہ میری یہ فلم سچے واقعات اور کریکٹرز پر مشتمل رومانوی کہانی ہوگی، اس کا اسکرپٹ ایسا ہے جس کا میں عشروں سے انتظار کر رہی تھی۔ایک اور پوسٹ میں سکینہ سموں نے اپنی فلم کی مرکزی اداکارہ کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی فلم میں حمائمہ ملک بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔

یاد رہے کہ سکینہ سموں نے گزشتہ برس فیچر فلم ’’انتظار‘‘ سے ہدایت کاری کے میدان میں ڈیبیو کا تھا اور اب انہوں نے اپنی دوسری فلم کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button