شوبز

راحت فتح علی خان نے پہلی بار سندھی دھمال ریلیز کر دی

 استاد راحت فتح علی خان نے عظیم صوفی بزرگ حضرت لعل شہباز قلندر کے سالانہ عرس کے موقع پر سندھی زبان میں دھمال ریلیز کردی ہے۔

’آیو سہون نگری میں منجھو لعل قلندر‘ دھمال نے ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے۔استاد راحت فتح علی خان نے دھمال کی وڈیو میں سندھ کی روایتی ٹوپی اور اجرک پہن کر سندھ کے باسیوں کے دل جیت لیے۔

اس دھمال کی موسیقی خود استاد راحت فتح علی خان نے ترتیب دی ہے جبکہ صوفیانہ کلام سلامت علی کی جانب سے لکھا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button