شوبز

ماہرہ خان کی تصویریں،مداحوں کےدل کی دھڑکنیں بند

ڈرامہ و فلم کی اداکارہ ماہرہ خان نےسوشل میڈیا پر لال گھونگھٹ میں خوبصورت تصویریں شیئر کی ہیں

ڈرامہ و فلم کی اداکارہ ماہرہ خان نےسوشل میڈیا پر لال گھونگھٹ میں خوبصورت تصویریں شیئر کی ہیں جو کہ انٹر نیٹ پر خوب وائرل ہو گئی ہیں۔ ماہرہ خان کی جانب سے فوٹو، ویڈیو شیئرنگ ا یپلیکیشن انسٹا گرام اکاؤنٹ پر لال گھونگھٹ اوڑھے دو خوبصورت تصویریں شیئر کی گئی ہیں جسے اُن کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔ ماہرہ خان کی جانب سے شیئر کی گئی تصویروں پر منٹوں میں ہزاروں لائیکس اور تعریفی کمنٹس آ گئے ہیں جن میں اُن کے مداحوں کا کمنٹ کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ماہرہ خان کی یہ تصویریں دیکھ کر اُن کا دل دھڑکنا بھول گیا ہے۔

 

ماہرہ کی نئی تصاویر، مداحوں کے دل دھڑکنا بھول گئے

دوسری جانب ماہرہ خان کی ان تصاویر پر شوبز انڈسٹری کی اداکاراؤں کی جانب سے بھی کمنٹ کیے گئے ہیں جس میں سجل علی، منال خان، عائشہ عمر سروت گیلانی سر فہرست ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button