شوبز

"کورونا کا کمال”۔۔۔عثمان مختار ایک پہلے ہی دلہن کو گھر لے آئے

 ڈرامہ سیریل’انا‘ سے شہرت حاصل کرنے والے اداکارعثمان مختار شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

اداکار نے اپنی شادی کی تصاویرانسٹاگرام پر جاری کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے آج زنیرا انعام سے ایک مختصر تقریب میں شادی کر لی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ان کی شادی 2 اپریل کو طے تھی تاہم کورونا اور لاک ڈاؤن کی وجہ سےانہوں نے آج ہی سادگی سے شادی کر لی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے شادی سے قبل کورونا ٹیسٹ بھی کرائے اور شادی کی تقریب میں تمام ایس او پیز کا بھی خیال رکھا۔

عثمان مختار نے تصاویر کے کیپشن میں اپنی اہلیہ کو پیار بھرے پیغام میں مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ زنیرا انعام شکریہ مجھے دنیا کا خوش قسمت ترین آدمی بنانے کے لیے۔

انہوں نے لکھا کہ بہت عرصے بعد مجھے اتنی بڑی خوشی نصیب ہوئی ہے۔ آپ ہمیشہ میرے مشکل وقتوں میں میرے ساتھ کھڑی رہی اور میری خوشی کے لمحات کو بھی اپنی موجودگی سے دوبالا کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button