شوبز

"منی بدنام ہوئی”۔۔۔۔ سکول کے نصاب میں شامل

بالی ووڈ فلم ’دبنگ‘ کا گانا ’منی بدنام ہوئی‘ برطانیہ کے اسکول کے نصاب میں شامل کرلیا گیا۔

انگلینڈ کے محکمہ تعلیم نے موسیقی کا نیا نصاب جاری کیا ہے۔انگلینڈ کے محکمہ تعلیم کی جانب سے موسیقی کے نئے نصاب میں بالی ووڈ فلموں کے گانوں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔یہ نصاب 15 میوزک ایجوکیشن اسپیشلسٹ، اساتذہ اور موسیقاروں نے ترتیب دیا ہے۔

اس حوالے سے رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ انگلینڈ کے اسکولوں کے میوزک کے نصاب میں بھارتی گیت شامل کیے گئے ہیں جن میں ’سہیلا رے‘، ’جے ہو‘ اور فلم دبنگ کا آئٹم سانگ ’منی بدنام ہوئی‘ شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button