شوبز

"Streaming Silences”…لاہور میں آرٹ ورک کی نمائش اختتام پزیر

نوجوانوں فنکاروں کے فن پر مبنی ایک روزپ "پوپ اپ ” نمائش کا اختتام ہوگیا ہے جس میں 6 فنکاروں کے فن پاروں کی نمائش ہوئی۔

اس نمائش کا اہتمام جوہر ٹاؤن کے پاک چائنہ گفٹ سنٹر میں نوجوان آرٹسٹ علی ارشد نے کیا تھا جسے اسڑیمنگ سائلنسز STREAMING SILENCES کا عنوان دیا گیا تھا۔نمائش میں ساؤنڈ آرٹ،پرنٹ میکنگ،ڈوڈلنگ اور مکسڈ میڈیا سے متعلقہ آرٹ متعارف کرایا گیا۔

اس ایک روزہ نمائش میں شہریوں نے گہری دلچسپی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسے نوجوان فنکاروں کے لئے حوصلہ افزا کوشش قرار دیا۔

نمائش میں جن فنکاروں کے کام کی نمائش کی گئی ان میں مدیحہ لغاری(جو بیرون ملک کئی ممالک میں اپنے کی نمائش کرچکی ہیں)۔سندھ سے کاشف علی منگی(جو بیکن ہاؤس نیشنل یونیورسٹی سے ماسٹرز کرچکے ہیں) اسلام آباد سے حرم خان،لاہور سے جوانہ چوہدری ،ون اینڈ وائیڈ اور احسن اختر شامل ہیں۔

اس بارے میں گفتگو کرتے ہوئے نمائش کے آرگنائزر علی ارشد کا کہنا تھا کہ مشرقی ممالک میں تصوراتی آرٹ بہت پسند کیا جاتا ہے جو رفتہ رفتہ پاکستان میں بھی مقبولیت حاصل کررہا ہے۔اس قسم کی نمائش سے نوجوان فنکاروں کے آگے بڑھنے میں راہ ہموار ہوتی ہے جس کے ساتھ ساتھ ان کی حوصلہ افزائی بھی ہوتی ہے۔علی ارشد نے مزید بتایا کہ مستقبل میں اس طرح کی نمائش شہر کے دیگر علاقوں میں بھی منقعد  کی جائے گی۔

نمائش کی فوٹوگرافی کے لئے نورالایمان کی خدمات حاصل کی گئیں تھیں جنہوں نے اپنی ذمہ داری نہایت احسن طریقے سے نبھائی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button