شوبز

یاسر حسین سے شادی اس لئے کی؟ کیونکہ وہ۔۔۔اقرا عزیز نے سچ بول دیا

اداکارہ اقرا عزیز نے اپنے شوہر یاسر حسین کے بارے میں کہا ہے کہ وہ صحیح معنوں میں عورت کی عزت کرنا جانتے ہیں اس لیے میں نے انہیں شادی کے لیے ہاں کہی۔

اقرا عزیز نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ’’میں نے یاسر کا انتخاب اپنے لیے کیا کیونکہ یہ سچ بولتے ہیں ہمیشہ، لوگوں میں فرق نہیں کرتے، سب کی عزت کرتے ہیں اور لوگوں کو ان کے کام کا کریڈٹ بھی دیتے ہیں۔ اس سب سے بڑھ کر یہ کہ عورت کی صحیح معنوں میں عزت کرنا جانتے ہیں۔ میری امی اور بہن کے بعد یاسر سے زیادہ خوداعتمادی مجھے کسی نے نہیں دی۔اقراعزیز نے مزید لکھا آج کل کے زمانے میں یہ ایک بڑی بات ہے کہ ایک مرد، آپ کا شوہر آپ کو آپ کے کام، آپ کے خواب پورے کرنے میں آپ کی سپورٹ کرے اور چاہے کہ آپ کامیابیوں کی بلندیوں کو سر کریں۔

اقرا عزیز نے یاسر حسین کی تعریف کرتے ہوئے لکھا ایک عورت سے پیار کرنا، اس کی عزت کرنا اور اسے ہزاروں ، کروڑوں لوگوں کے سامنے اپنے گھر کی عزت بنانا، اس کے خوابوں کو پورا کرنے میں نہ صرف اس کی سپورٹ کرنا بلکہ اس کی مدد بھی کرنا، اپنی خوشی سے زیادہ اس کی خوشی کا خیال ہونا، میاں بیوی یا مرد اور عورت میں فرق نہ کرنا،یہ ہر لڑکی کا خواب ہوتا ہے اور میرا یہ خواب پورا ہوا۔ الحمداللہ۔‘‘

متعلقہ خبریں

Back to top button