شوبز

شوکت علی کی وفات پرعدنان سمیع بھی غمزدہ

عدنان سمیع نےشوکت علی کی وفات پراظہارِافسوس کرتےہوئےکہا کہ ان کی موسیقی میں شراکت انمول رہی

شوکت علی کی وفات پرعدنان سمیع بھی غمزدہ ہوگئے،سابق پاکستانی گلوکارعدنان سمیع نےلیجنڈری فوک گلوکارشوکت علی کی وفات پراظہارِافسوس کرتےہوئےکہا کہ شوکت علی کی موسیقی میں شراکت انمول رہی اوروہ بلاشبہ ایک حیرت انگیزآوازکےمالک تھے۔ عدنان سمیع نےاپنےسوشل میڈیا اکاؤنٹ پرشوکت علی کی تصویرشیئرکرتےہوئےکہا کہ ’پاکستان کےلیجنڈ گلوکارشوکت علی کی وفات کی  خبرنےانہیں افسردہ کردیا ہے۔‘

انہوں نےلکھا کہ ’موسیقی میں ان کی شراکت ناقابلِ فراموش ہےبلاشبہ وہ ایک بہترین آوازرکھتےتھے۔‘ اپنےپیغام کےآخرمیں انہوں نےشوکت علی کےبلند درجات کی دعا بھی کی۔ واضح رہےکہ معروف لوک گلوکارشوکت علی طویل علالت کےبعد گزشتہ روزلاہورمیں انتقال کر گئے،وہ جگرکےعارضےمیں مبتلا تھے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.