شوبز

ماہرہ خان کی آنکھوں کا بھورا رنگ،مداحوں پرجادو پرکرگیا

اداکارہ کی جانب سےسوشل میڈیا پراپنی میک اپ کےبغیر تصویرشیئرکی گئی ہے

ماہرہ خان کی آنکھوں کا بھورا رنگ،مداحوں پرجادو پرکرگیا،پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان کی جانب سےسوشل میڈیا پراپنی میک اپ کےبغیر تصویرشیئرکی گئی ہےجس میں اُن کےچہرے کے سارے تل واضح نظرآرہےہیں۔ پاکستان کی ہردلعزیزاداکارہ ماہرہ خان کی جانب سےاپنےسوشل میڈیا انسٹا گرام اکاؤنٹ پراپنی ایک خوبصورت،سادہ،بغیرمیک اپ کےایک تصویرشیئرکی گئی ہےجس میں اُن کےچہرے کےسارے تل واضح نظرآرہےہیں اوراُن کی بھوری آنکھوں کا رنگ بھی مداحوں کوخوب بھا رہا ہے۔ ماہرہ خان کا اپنی پوسٹ کےکیپشن میں لکھنا ہےکہ ’اُن کےچہرے کے مسام اور تل ۔‘

ماہرہ خان کی میک اپ کےبغیرخوبصورت تصویردیکھ کراُن کے مداح حیران رہ گےہیں اوراُن کےچہرے کےتل گننےمیں مصروف ہیں جبکہ ماہرہ خان کی اس پوسٹ پرپاکستان شوبزانڈسٹری کی معروف شخصیات کی جانب سےبھی خوب کمنٹ کیےجا رہےہیں ۔ ماہرہ خان کی اس پوسٹ پرکبریٰ خان کی جانب سےبھی کمنٹ کرتےہوئےاُن کی تعریف کی گئی ہے۔ مداحوں کی جانب سےماہرہ خان کےتلوں سےمتعلق مختلف کمنٹ کیےجا رہےہیں جن میں کچھ کا کہنا ہےکہ ماہرہ خان کےچہرے پر 11 تل ہیں جبکہ کچھ انٹرنیٹ صارفین کا کہنا ہےکہ اُن کے چہرے پر 12 تل ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button