شوبز

کنول آفتاب اورذوالقرنین کےنکاح کی ویڈیو وائرل

ٹاک ٹاک اسٹارزکنول آفتاب اورذولقرنین کےنکاح کی ویڈیوسوشل میڈیا پرخوب وائرل ہوگئی

پاکستان کےٹاک ٹاک اسٹارزکنول آفتاب اورذولقرنین کےنکاح کی ویڈیوسوشل میڈیا پرخوب وائرل ہوگئی ہےجسےمداحوں کی جانب سےپسند کیا جا رہا ہے۔ ٹک ٹاک اسٹارزکی فہرست میں دوسرے نمبرپرآنےوالی ٹک ٹاکرکنول آفتاب اورذوالقرنین سکندرکا نکاح گزشتہ رات دھوم دھام سے ہوا۔ اس سےقبل ان دونوں کی شادی کی رسومات کی بھی متعدد تصاویراورویڈیوزسوشل میڈیا پلیٹ فارمزپروائرل ہوئی تھیں جنہیں دونوں کےمداحوں کی جانب سےبےحد پسند کیا گیا تھا۔

گزشتہ رات ہونےوالےکنول آفتاب اورذوالقرنین سکندرکےنکاح کی ایک خوبصورت ویڈیواس وقت فیس بُک،انسٹا گرام، ٹک ٹاک پرخوب وائرل ہو رہی ہے جسےمداح دیکھ کرپھولےنہیں سما رہے۔ کنول آفتاب اورذوالقرنین کی ویڈیوزاورتصاویرمیں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں نےاپنے نکاح کےلیےکریم رنگ کےلباس کا انتخاب کیا ہے۔

کنول آفتاب نےاپنےنکاح کے دوران لال رنگ کی اوڑھنی اوڑھ رکھی ہےجبکہ ذوالقرنین نےلال ویسٹ کوٹ پہنی ہوئی ہے۔ سوشل میڈیا پر دونوں کےمداحوں  کی جانب سےڈھیرساری مبارکباد اوردونوں کےمستقبل کےلیےنیک تمناؤں کا اظہارکیا جا رہا ہے۔ واضح رہےکہ اس سے قبل کنول آفتاب نےاپنی مایوں اورمہندی کی تقریب کی تصاویراپنےآفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری میں شیئرکی تھیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button