شوبز

بول وڈ ایکٹراکشےکمارکےساتھی بھی کورونا کا شکار

اکشے کمارکے ساتھ کام کرنے والی ٹیم کے 45 ارکان میں بھی کورونا کی تشخیص ہوئی ہے

بولی وڈ کھلاڑی اکشے کمارمیں 4 اپریل کو کورونا کی تشخیص ہونے کے بعد انہیں 5 اپریل کو احتیاطی تدابیرکے پیش نظرہسپتال منتقل کردیا گیا۔ علاوہ ازیں اکشے کمارکے ساتھ کام کرنے والی ٹیم کے 45 ارکان میں بھی کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔ اکشے کمارنے 4 اپریل کو اپنی سوشل میڈیا پوسٹس میں بتایا تھا کہ ان میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے اورانہوں نے خود کوگھرمیں ہی قرنطینہ کرلیا۔ اداکارنے بتایا تھا کہ ان میں کورونا کی زیادہ علامات نہیں ہیں اورانہوں نے ماہرین صحت کے مشورے پرکچھ ادویات بھی لی ہیں اورساتھ ہی انہوں نے نیک خواہشات پرمداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا تھا۔

تاہم 5 اپریل کی صبح کو اداکارنے اپنی سوشل میڈیا پوسٹس میں بتایا کہ احتیاطی تدابیرکےپیش نظرانہوں نےڈاکٹرزکےمشورے پرخود کو ہسپتال منتقل کردیا۔ اداکارنے اُمید ظاہرکی کہ وہ جلد صحت یاب ہوکرگھرلوٹیں گے، انہوں نے کہا کہ انہوں نےخود کواحتیاطی تدابیرکے طور پرہسپتال داخل کرایا ہے۔ اداکارنے اپنی صحت سے متعلق مزید کوئی وضاحت نہیں کی مگراداکارکوہسپتال منتقل کیے جانے کی وجہ سے چہ مگوئیاں ہیں کہ ان میں کورونا کی علامات شدید ہوگئی ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اکشےکمارمیں کورونا کی تشخیص کےبعد ان کےساتھ کام کرنےوالی ٹیم کےدیگر 45 ارکان میں بھی کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔ رپورٹ کےمطابق اکشےکمارآنےوالی فلم ’رام سیتو‘ کی شوٹنگ میں مصروف تھےکہ ان میں کورونا کی تشخیص ہوئی تھی مگران کےبعد ان کی ٹیم کےتمام یعنی 100 ہی ارکان کےٹیسٹ کیےگئے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ اکشےکمارکی آنےوالی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ٹیم کے 100 میں سے 45 ارکان میں کورونا کی تشخیص ہوئی،جس کےبعد فوری طورپرفلم کی شوٹنگ روک دی گئی۔

اکشے کمار اور ان کی ٹیم کے ارکان اس وقت کورونا کا شکار ہوئے جب کہ انہوں نے بھارتی ریاست مہارا شٹر کے شہر ممبئی میں شوٹنگ شروع کی تھی۔ ’رام سیتو‘ کی کاسٹ میں اداکارہ جیکولین فرنانڈس اور نصرت بروچا بھی شامل ہیں جب کہ دیگر معروف اداکار بھی اس فلم کا حصہ ہیں تاہم فوری طور پر یہ واضح نہیں ہوسکا کہ جیکولین فرنانڈس میں بھی کورونا کی تشخیص ہوئی ہے یا نہیں؟

ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ کورونا کا شکارہونے والے اکشےکمارکی ٹیم کے 45 ارکان میں کون کون شامل ہیں تاہم بتایا جا رہا ہے کہ زیادہ تر افراد میں کورونا کی زیادہ علامات نہیں ہیں۔ یہ پہلا موقع ہے کہ کسی بھی بھارتی فلم کی شوٹنگ کے دوران اتنی بڑی تعداد میں لوگ ایک ساتھ کورونا کا شکارہوئے ہیں، اس سے قبل بھی اگرچہ متعدد اداکارفلم کی شوٹنگ کے دوران ہی کورونا کا شکارہوئے تاہم اتنی بڑی تعداد میں لوگ ایک ساتھ شکارنہیں ہوئے تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button