شوبز

صبا قمرکی سالگرہ پرساتھی فنکاروں کا دھوم دھڑکا

اداکارہ کوسوشل میڈیا پربھی سالگرہ کےپیغامات بڑی تعداد میں موصول ہورہےہیں

صبا قمرکی سالگرہ پرساتھی فنکاروں کا دھوم دھڑکا،معروف اداکارہ صبا قمرکی 37ویں سالگرہ کی تقریب کےسوشل میڈیا پرخوب چرچےہیں۔صبا قمرکا کہنا ہےکہ وہ اس لیٹ نائٹ تقریب سےبالکل ناواقف تھیں،ایک اسٹوری میں انہوں نےلکھا کہ ان کیلئےیہ سرپرائزبرتھ ڈے پارٹی حیران کُن تھی۔ انہوں نےتقریب کا انعقاد کرنےوالےدوستوں کا شکریہ ادا کیا،تقریب میں علی عظمت، ارم خان اوربلال سعید نے بھی شرکت کی۔ صبا قمرکی برتھ ڈے پارٹی کی تصاویرسوشل میڈیا پرخوب وائرل ہورہی ہیں۔ اداکارہ صبا قمرکوسوشل میڈیا پربھی سالگرہ کےپیغامات بڑی تعداد میں موصول ہورہےہیں جنہیں وہ اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں شیئرکررہی ہیں اورشکرگزاردکھائی دے رہی ہیں۔

 اداکارہ نےاپنی سالگرہ کےدن اپنی میوزک ویڈیوریلیزکرنےکےبارے میں بھی بتایا۔ اپنی نئی میوزک ویڈیوکا ٹیزرجاری کرتےہوئےانہوں نے لکھا کہ ’محبت ایک خاص قسم کی ہمت کا تقاضا کرتی ہے۔ باربارچوٹ لگنےکی ہمت۔‘ واضح رہےکہ خوبروپاکستانی اداکارہ نےٹی وی اور ڈراموں میں اپنی اداکاری کا آغاز میں عورت ہوں‘ سےکیا تھا۔ صبا قمرپاکستانی فلم انڈسٹری لالی ووڈ کےعلاوہ بھارتی فلم انڈسٹری بالی ووڈ میں بھی اداکاری کےجوہردکھا چکی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button