شوبز

خون سے لکھی صبا قمر کی ’اک ادھوری پیار کی کہانی‘

اداکارہ صبا قمر کا نیا وڈیو ریلیز کر دیا گیا ہے جسے صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے۔

صبا قمر نے انسٹا گرام پر اپنے نئے گانے "چنگاریاں” کی ویڈیو جاری کی جس میں وہ سوئمنگ پول کے اندر پانی میں کبھی ہاتھوں میں پھول لیے یا کتاب تھامے ہوئے نظر آرہی ہیں۔

ویڈیو میں صبا قمر کے ہمراہ اداکار عماد عرفانی بھی پانی میں غوطہ لگاتے نظر آرہے ہیں۔ دیکھنے میں تو یہ گیت  محض کسی ویڈیو گانے کی طرح بنایا گیا ہے درحقیقت یہ ڈرامے کا گیت ہے جو کہ ڈرامہ کی تشہیر سے قبل ہی ریلیز کیا گیا ہے۔ ویڈیو کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں شامل گیت معروف گلوکار مصطفیٰ زاہد نے گایا ہے۔

صبا قمر نے ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں یہ بھی لکھا کہ اپنے یوٹیوب چینل کو ایک سال مکمل ہونے اور اپنی سالگرہ کی خوشی اس ویڈیو کے ساتھ منا رہی ہوں جو کہ میرے دل سے بہت قریب تر ہے۔

صبا قمر نے یہ بھی لکھا کہ اس پراجیکٹ کے لیے میں اپنا خون، پسینہ، دل و جان مار چکی ہوں اور مجھے اُمید ہے کہہ یہ سیریل کی کہانی آپ لوگوں کو ضرور متاثر کرے گی جس طرح یہ پراجیکٹ کرتے ہوئے محسوس کر رہی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button