شوبز

"اپنی غلطی پر بہت شرمندہ ہوں”۔۔۔ عفت عمر نے عوام سے معافی مانگ لی

 اداکارہ عفت عمر نے سیاسی اثرورسوخ استعمال کرکے کورونا ویکسین لگوانے پر معافی مانگ لی۔

چند روز قبل سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں عفت عمر کو پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سیکریٹری جنرل طارق بشیر چیمہ کی رہائشگاہ پر کورونا ویکسین لگواتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ عفت عمر کے علاوہ طارق بشیر چیمہ کے اہلخانہ نے بھی ویکسین لگوائی تھی جس پر عفت عمر کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

لوگوں کا کہنا تھا عفت عمر ہمیشہ قانون کی حکمرانی اور دیانتداری کی بات کرتی ہیں اور اب وہی سب سے پہلے ویکسین لگوارہی ہیں۔ عوام کی شدید تنقید پر طارق بشیر چیمہ نے ایک پریس کانفرنس کے دوران ویکسینیشن کے لیے سیاسی اثرو رسوخ استعمال کرنے کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنس کی ٹیم ان کے گھر پر ٹرائل ویکسین کا بوسٹر لگانے آئی تھی۔ اور یہی ٹیم اس سے پہلے بھی ٹرائل ویکسین کا پہلا بوسٹر لگانے آئی تھی۔

اب عفت عمر نے اپنی غلطی مانتے ہوئے ویکسین لگوانے پر معافی مانگی ہے۔ انہوں نے لکھا مجھے معاف کردیں۔ میں بہت شرمندہ ہوں۔ میں دل کی گہرائیوں سے معافی مانگتی ہوں اور میں توبہ کروں گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button