شوبز

"کیہ دم دا بھروسا یار”۔۔۔ سعید گیلانی کے انتقال پر فلمی دنیا افسردہ

پاکستان فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی نامور شخصیات نے معروف نغمہ نگار سعید گیلانی کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے گیتوں کے ذریعے ہمیشہ ہمارے درمیان رہیں گے۔

سعید گیلانی نے بے شمار گیت تخلیق کیے تاہم ‘سونا نہ چاندی نہ کوئی محل جان من تجھ کو میں دے سکوں گا’ گانا ان کی پہچان بنا۔ اس کے علاوہ ان کے دیگر مقبول گیتوں میں آؤندیاں نصیباں نال اے گھڑیاں،اور جانے والے میں تیرے قربان،میں نے ڈھونڈا جسے باغوں میں بہاروں میں اور کیہ دم دا بھروسا یار بھی شامل ہیں۔

سعید گیلانی نے171 فلموں کے لئے گیت نگاری کی جن میں اردو اور پنجابی کے ساتھ ساتھ چند پشتو فلمیں بھی شامل ہیں۔

فلم  انڈسٹری کے نامور افراد نے سوشل میڈیا پر ان کی یادیں تازہ کرتے ہوئے لکھا کہ سعید گینلانی کی موت سے پاکستان میں فلمی شاعری کا ایک اہم باب بند ہوگیا ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button