شوبز

ثمینہ احمد کی ہالی ووڈ میں انٹری؛پراجیکٹ شروع

اداکارہ ثمینہ احمد ہالی وڈ میں انٹری دینے کے لیے تیار ہیں جن کے اس نئے پراجیکٹ کی شوٹنگ تھائی لینڈ میں جاری ہے۔

گزشتہ روز انسٹاگرام پر اداکار منظر صہبائی نے ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے مداحوں کو کورونا ویکسین لگوانے سے متعلق اطلاع دی اور مداحوں پر بھی ویکسین لگوانے کے لیے زور دیا۔

منظر صہبائی کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے روبینہ جاوید نامی صارف کی جانب سے پوچھا گیا کہ ثمینہ جی کہاں ہیں؟

روبینہ جاوید کے سوال پر منظر صہبائی نے جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ثمینہ ہالی وڈ سیریل کی شوٹنگ کے لیے تھائی لینڈ میں ہیں اور 6 مئی کو واپس آئیں گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button