شوبز

عمران عباس ،میرا کی حمایت کے لئے میدان میں آگئے

اداکار عمران عباس نے میرا سے متعلق زیر گردش خبروں پر ایک طویل پوسٹ کے ذریعے ردعمل دیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ میرا نے آج صبح  مجھے  فون کر کے  تمام میڈیا اور سوشل میڈیا پر یہ واضح کرنے کیلئے کہا ہے کہ وہ بالکل صحتمند ہیں اور ان کی ذہنی حالت بھی ٹھیک ہے۔

عمران عباس نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ میرا کا کہنا ہے کہ ان کی ذہنی حالت سے متعلق سنسی نہ پھلائیں اور مذاق بھی نہ بنائیں۔عمران عباس نے ایسی خبریں پھیلانے والوں پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو ذہنی بیمار کہنا ایک گھٹیا مذاق ہے، مذاق اُڑائے جانے والا شخص اس مذاق کے بعد اپنی ذہنی حالت کھو سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسا مذاق کسی کو خودکشی کرنے کی طرف راغب کرسکتا ہے لہذا ایسا مذاق معاشرے میں کسی صورت برداشت نہیں۔اداکار نے کہا کہ میرا کو آپ کی جعلی ہمدردیوں کی ضرورت نہیں ہے، اس بیمار معاشرے کو دعاؤں کی ضرورت ہے جس کے لوگ کسی کے بھی کیرئیر کو مضحکہ خیز مذاق کے ذریعے ختم کرسکتے ہیں۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button