شوبز

ایک اور اداکار نے اسلام کی خاطر شوبز کی دنیا چھوڑ دی

نوجوان بھارتی اداکار اور ماڈل ثاقب خان نے اسلام کے بتائے ہوئے راستے پر چلنے کے لیے شوبز کی دنیا کو خیرباد کہہ کر سب کو حیران کردیا۔

ثاقب خان کا تعلق بھارت کے زیرانتظام جموں کشمیر سے ہے اور وہ ایک وکیل ہیں۔ انہیں شہرت ایم ٹی وی کے مشہور رئیلیٹی شو ’’روڈیز ریوولیوشن‘‘ میں منتخب ہونے سے ملی تھی۔ اس کے علاوہ وہ آلٹ بالاجی کی ویب سیریز ’’دل ہی تو ہے سیزن 3‘‘ میں بھی کام کرچکے ہیں۔

ثاقب نے مزید کہا ایسا نہیں ہے کہ کام نہیں تھا میرے پاس یا میں نے کوشش ہی ترک کردی۔ بلکہ میرے پاس بہت اچھے پراجیکٹس تھے، بس اللہ کی مرضی نہیں تھی۔ضرور کچھ اچھا اور بہتر اللہ نے سوچا ہوگامیرے لیے انشااللہ۔ وہ (اللہ) بہترین منصوبہ بندی کرنے والا ہے۔ جہاں تک میں نے ممبئی میں  جدوجہد دیکھی ہے تو وہاں سروائیو کرنا بہت مشکل ہے۔ لیکن میں فخریہ کہہ سکتا ہوں کہ میں نے ایک سال کے قلیل عرصے میں نے بہت اچھی شہرت اور مداح حاصل کرلیے ہیں۔ لیکن وہ تو دنیا کے لیے ہے اور آخرت کے لیے کچھ بھی نہیں۔

ثاقب نے کہا میں نماز پڑھتا تھا لیکن کچھ کمی تھی اور وہ تھا سکون اور اللہ کے سامنے جوابدہ ہونا۔ لہذا اب میں مکمل طور پر اللہ کے حضور سجدہ ریز ہوں۔ وہ سکون جس کی مجھے تلاش تھی وہ تو میرے سامنے تھا میری کتاب (قرآن پاک) میں۔

میں خدا کا بہت زیادہ شکرادا کرتا ہوں کہ اس نے مجھے توبہ کا موقع دیا اور مجھے قبول کیا کیونکہ میں اپنی زندگی میں معجزات ہوتے دیکھ رہاہوں۔ مجھے مقدس کتاب قرآن پاک کو پڑھتے ہوئے بہت سکون ملا۔  ایک محاورہ ہے ’’100 چوہے کھا کے بلی حج کو چلی‘‘ لیکن ہر کسی کا حج قبول نہیں ہوتا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button