شوبز

"جب کوئی چوری چوری میری تصویر بناتا ہے تو۔۔۔۔”حرا مانی کا اہم پیغام

اداکارہ حرا مانی کا کہنا ہے کہ جب کوئی بغیر بتائے ان کی تصویر بناتا ہے تو وہ سخت غصے میں آجاتی ہیں۔

حرا مانی نے اپنے انسٹا گرام اکا ؤنٹ پر ایک تصویر شئیر کی ہے جوکہ ان کے جہاز میں سفر کے دوران کسی نے پچھلی سیٹ سے بنائی۔

حرا نے تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ ’جہاز میں جب آپ کو پتا چلے کہ پیچھے سے آپ کی کوئی تصویریں لے رہا ہے۔‘انہوں نے مزید لکھا کہ ’اگر کوئی لڑکا ہوتا تو پٹتا مجھ سے لیکن یہ تو بہت ہی پیاری سی لڑکی تھی اور بہت اچھی فوٹوگرافر بھی۔‘

حرا نے تصویر لینے والی لڑکی شنزا نادر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’خوش رہو ۔ تم بہت پیاری ہو۔

متعلقہ خبریں

Back to top button