شوبز

میرا کے پاگل پن کا ڈرامہ، والدہ اور کیپٹن نوید ذمہ دار نکلے‘ اداکارہ کو پاگل قرار دلوانے میں رشوت دینے کا الزام، کھوج نیوز نے اصل حقائق بے نقاب کر کے تھرتھرلی مچا دی

کیپٹن نوید نے میرا کی والدہ کو ساتھ ملا کر ہزاروں ڈالر رشوت دے کر پہلے میرا کو پاگل خانے پہنچایا اور بعد میں خود کی میرا کو پاگل خانے سے باہر نکلوا لیا

لاہور (اشفاق حسین سے) میرا کے پاگل پن کا ڈرامہ، والدہ اور کیپٹن نوید ذمہ دار نکلے‘ اداکارہ کو پاگل قرار دلوانے میں رشوت دینے کا الزام، کھوج نیوز نے اصل حقائق بے نقاب کر کے تھرتھرلی مچا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اداکار ہ میرا کا ایک اورڈرامہ فلاپ، اداکارہ کو امریکہ سے نکل جانے حکم مل گیا جب کہ ”کھوج نیوز“ نے حقیقت کا سراغ لگالیا۔تفصیلات کے مطابق اداکارہ میرا پانچ روز قبل کیپٹن ریٹائرڈ نوید سے ملاقات کے لئے امریکہ گئی تھیں جہاں پہنچتے ہی ان کی طبیعت کچھ خراب ہوگئی جس پر وہ مقامی کلینک میں اپنے چیک اپ کے لئے گئیں جہاں انہوں نے ڈاکٹر سے بدتمیزی کی اور کہا کہ مجھے پروٹوکول کیوں نہیں دیا۔آپ جانتے نہیں کہ میں پاکستان کی سپراسٹار ہوں،مجھے وزیراعظم خود فون کرتے ہیں۔اس کے علاوہ بھی میرا نے ڈاکٹراور وہاں موجود عملے سے مزید بدتمیزی کی جس پر ڈاکٹر نے کہا کہ پہلے آپ اپنے دماغ کا علاج کرائیں کیونکہ آپ تو بہکی بہکی باتیں کررہی ہیں۔جب میرا بدتمیزی سے باز نہ آئیں تو ڈاکٹر نے دماغی صحت سے متعلقہ ڈیپارٹمنٹ کو فون کردیا جس پر تھوڑی دیر بعد عملہ وہاں پہنچا اور میرا کو اپنے ساتھ لے گیا جہاں انہیں ”پاگل خانہ“داخل کرادیا گیااور انہیں کچھ ادویات بھی دی گئیں۔دوسری طرف میرا کی والدہ شفقت زہرہ بخاری نے میرا سے بھی بڑا ڈرامہ رچاتے ہوئے پاکستانی میڈیا کوروتے ہوئے بتایا کہ میرا پاگل خانے میں اور ہمار اس سے رابطہ نہیں ہورہا۔میرا کی والدہ نے وزیراعظم عمران خان سے بھی اپیل کی وہ ان کی بیٹی کی مدد کریں کیونکہ وہ پاکستانی سپراسٹار ہے۔

اس بارے میں ذرائع نے”کھوج نیوز“کوبتایا کہ میرا نے کلینک میں خوب واویلا مچایا جس سے صورت حال خراب ہوگئی اور انہیں ”پاگل خانہ“داخل کرانا پڑا کیونکہ اس موقع پر میرا نے یہ بھی تسلیم کیا وہ ذہنی صحت سے متعلق ادویات کئی سالوں سے استعمال کررہی ہیں۔ذرائع نے بتایا ہے کہ میرا کو معاشرے کے لئے خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وہ مکمل علاج کرانے کے بعد دوبارہ امریکہ آسکتی ہیں۔ا نہیں کہا گیا کہ وہ48گھنٹے کے اندراندرامریکہ سے واپس چلی جائیں۔یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ میرا کے مبینہ شوہرکیپٹن ریٹائرڈ نویدنے ان کی ضمانت دیتے ہوئے50ہزار ڈالر کے سیکیورٹی بانڈ جمع کرائے ہیں جب کہ میرا جلد ہی دبئی روانہ ہوجائیں گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button