شوبز

کمزور دل لوگ کترینہ کیف کی جم ایکسرسائزیں مت دیکھیں

کمزور دل لوگ کترینہ کیف کی جم ایکسرسائزیں مت دیکھیں،بالی ووڈ کی مشہوراورخوبصورت اداکارہ کترینہ کیف نےاس مرتبہ اپنے لُکس کےساتھ ساتھ اپنےجِم کےاندرمووزسےبھی سب کوحیران کردیا۔ سوشل میڈیا پربہت زیادہ متحرک رہنےوالی بالی ووڈ کی باربی ڈول نےانسٹاگرام پراپنی مختصرویڈیوشیئرکی جس میں انہیں جِم کےاندرمختلف ایکسرسائزکرتےہوئےدیکھا جاسکتا ہے۔ کترنیہ کیف نےویڈیوکےساتھ کیپشن میں لکھا کہ نئی چیزیں سیکھ رہی ہوں،کسی چیزکومجبورنہ کریں اسےہونےدیں۔

https://www.instagram.com/reel/CNJ-GxDHNFv/?utm_source=ig_embed

نازک سی دکھنےوالی کترینہ کیف کوجِم کےاندرمشکل ورزش اورمووزکرتےہوئےدیکھ کران کےمداح حیران ہوگئےاورانکی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکے۔ کترینہ کیف کی شیئرکی گئی ویڈیوسےانکےمداحوں کوپتا بھی چل گیا کہ اداکارہ کس طرح خود کوفٹ رکھتی ہیں۔ بالی ووڈ کی باربی ڈول کی ویڈیوکوساڑھے5 لاکھ سےزائد باردیکھا جا چکا ہےجبکہ ان کی پوسٹ پرتعریف کرنےوالوں کی تعداد ہزاروں میں ہے۔ اس سے قبل بھی اداکارہ متعدد باراپنی ایکسرسائزکی ویڈیوزاورتصاویرمداحوں کےساتھ شیئرکرچکی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button