شوبز

جنت مرزا کو منزل مل گئی؟جلد سرپرائز دینے کا اعلان

پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک سٹار جنت مرزا سیر و تفریح کے لئے شمالی علاقہ جات کی حسین وادیوں میں پہنچ گئی ہیں۔

جنت مرزا سوشل میڈیا پر باقاعدگی سے تصاویر بھی پوسٹ کررہی ہیں جس پر ان کے پرستار دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ جنت مرزا ٹک ٹاک کے ساتھ ساتھ اب باقاعدگی سے ماڈلنگ بھی کررہی ہیں جب کہ ان کی پہلی فلم "تیرے باجرے دی راکھی” عیدالفطر پر ریلیز کی جائے گی۔

جنت مرزا کا کہنا ہے کہ پاکستان میں دنیا کی حسین ترین وادیاں موجود ہیں جو دنیا میں جنت سے کم نہیں۔انہوں نے ایک تصویر کے ساتھ لکھا کہ مجھے میری منزل مل گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button