شوبز

کلاسیکل گلوکار استاد مبارک علی خان انتقال کرگئے

صدارتی ایوارڈ یافتہ کلاسیکل گلوکار استاد مبارک علی خان لاہور میں انتقال کرگئے جن کی عمر 86 برس تھی۔

استاد مبارک علی 1937ء میں جالندھر کے ایک گاؤں میں پیدا ہوئے، ان کا تعلق موسیقی میں لاہور کے کسی معروف گھرانے سے نہیں تھا لیکن یہ اپنے خاندان میں جاری موسیقی کی روایت کو ایک گھرانے کی سطح پر لے آئے تھے۔

انہوں نے خیال گائیکی کی پوری ایک صدی کی روایت سے اپنا علم اکتساب کیا، ایک ریسرچ اسکالر کی طرح پورے عہد کی گائیکی سے گزرے اور پھر علم کے ایک فقیر کی طرح استاد امیر خان اندور والے کی شاگردی میں آگئے۔ مرحوم نے 1992ء میں آل پاکستان موسیقی کانفرنس سے کلاسیکل گائیکی کے ذریعے باقاعدہ گائیکی کا آغاز کیا.استاد مبارک علی خان  ودیا کے گہرے شعور سے بھراگ کی اوریجنل شکل سامنے لائے، محفل میں گاتے ہوئے سامعین پر راگ کے راستے اس قدر واضح کر دیتے ہیں کہ پوری محفل بے ساختہ داد دینے پر مجبور ہوجاتی۔

ان کی تدفین شاہدرہ کے علاقے میں کی گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button