شوبز

میشا شفیع کی درخواست منظور؛عدالت کا اہم فیصلہ

لاہور کی سیشن کورٹ نے گلوکارہ میشا شفیع کی جانب سے عدالت میں پیش ہونے کے خلاف دائر درخواست منظور کرلی۔

میشا شفیع نے لاہور سینٹرل کی خصوصی عدالت کی جانب سے گلوکارعلی ظفر کو سوشل میڈیا پر بدنام کرنے کے ایک کیس میں طلب کر رکھا تھا۔میشا شفیع بیرون ملک ہونے کی وجہ سے عدالت میں پیش نہیں ہو سکی تھیں تاہم عدالت نے انہیں دوبارہ پیش ہونے کا حکم دیا تھا، جس پر گلوکارہ نے عدالت طلبی کے خلاف سیشن کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔

میشا شفیع نے لاہور سینٹرل کی خصوصی عدالت کی جانب سے طلب کیے جانے کے خلاف سیشن کورٹ میں درخواست دائر کرتے ہوئے عدالت سے استدعا کی تھی کہ ان کا بیان آن لائن ریکارڈ کیا جائے۔

میشا شفیع نے وکیل اسد جمال کے توسط سے رواں ہفتے عدالت میں درخواست جمع کرائی تھی، جسے عدالت نے سماعت کے لیے منظور کردیا۔

سیشن کورٹ نے گلوکارہ کی سماعت منظور کرتے ہوئے خصوصی عدالت کے میشا شفیع کو سیکیورٹی بانڈ کی صورت میں ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کے حکم کو بھی معطل کردیا۔

عدالت نے اپنے بیان میں کہا کہ گلوکارہ کی دائر کردہ اپیل کا مکمل فیصلہ آنے تک خصوصی عدالت کے جاری کیے گئے احکامات معطل رہیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.