شوبز

"موڑ مہاراں”۔۔۔سونیا حسین پہلی بار انوکھے روپ میں

اداکارہ سونیا حسین کی نئی ڈرامہ سیریل "موڑ مہاراں” تیزی سے تکمیل کی جانب بڑھ رہی ہے جس میں انہیں پہلی بار چولستانی لڑکی کا کردار کرنے کا موقع ملا ہے۔

سیریل کی خاص بات یہ ہے کہ اس کے ذریعے گلوبل وارننگ جیسے اہم ایشو کو سامنے لایا جائے گا جس سے پوری دنیا متاثر ہورہی ہے۔ڈرامے کے رائٹر عملی معین،ڈائریکٹر اویس خان اور پروڈیوسر سیما طاہر خان ہیں۔

سونیا حسین نے ڈرامے کی چند تصاویر پہلی بار شیئر کی ہیں۔ذرائع نے بتایا ہے کہ”موڑ مہاراں” کی زیادہ تر ریکارڈنگ روہی کے علاقے میں کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.