شوبز

"پھپھو نہ بنو”۔۔۔صبا قمر کا سابق منگیتر یاسر حسین پر برس پڑا

اداکارہ صبا قمر کے سابق منگیتر بلاگر عظیم خان اداکار یاسر حسین پر برس پڑے۔

صبا قمر کے شادی سے انکار کے اعلان کے بعد یاسر حسین نے انہیں حوصلہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ صبا قمر جتنی خود مضبوط ہے اتنے ہی مضبوط مرد کی حقدار ہے۔ساتھ ہی یاسر نے مضبوط اور طاقتور مرد کی خصوصیات بتاتے ہوئے کہا کہ ’یہ یاد رکھنا کہ مرد اپنی داڑھی مونچھ سے نہیں بلکہ اپنی سوچ اور ایمانداری سے مرد بنتا ہے۔

‘یاسر حسین کے کئی دن پہلے دیئے گئے اس پیغام پر گزشتہ روز غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے عظیم خان نے کہا کہ داڑھی مونچھ رکھنے سے واقعی کوئی مرد نہیں بنتا، پر ہر بات میں بولنا بھی مردانہ عادت نہیں ہے۔آسٹریلوی بلاگر نے یہ بھی لکھا کہ ’کبھی ارطغرل میں مسئلے ہیں، کبھی باہر والوں کے پاکستان آکر کام کرنے سے مسئلے ہیں، مردوں کی سب سے اچھی فطرت میں ایک یہ بھی ہے کہ وہ پھپھو والے کام نہیں کرتے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.