شوبز

پریانکا چوپڑا کس وجہ سےغمزدہ ہوگئیں؟پتا چل گیا

اداکارہ نےملکہ برطانیہ کےشوہرڈیوک آف ایڈنبرا شہزادہ فلپ کی موت پراظہارِتعزیت کیا

پریانکا چوپڑا کس وجہ سےغمزدہ ہوگئیں؟پتا چل گیا، بالی ووڈ سمیت ہالی ووڈ میں بھی اپنےٹیلنٹ کا لوہا منوانےوالی اداکارہ پریانکا چوپڑا نےملکہ برطانیہ کےشوہرڈیوک آف ایڈنبرا شہزادہ فلپ کی موت پراظہارِتعزیت کیا ہے۔ پریانکا چوپڑا نےسماجی رابطےکی ویب سائٹ ٹوئٹرپرجاری کیےگئےاپنےپیغام میں لکھا کہ ’شہزادہ فلپ کی موت کی افسوسناک خبرسُن کربہت دُکھ ہوا۔‘بالی ووڈ اداکارہ نےشہزادہ فلپ کی موت پرشاہی خاندان سےبھی دلی تعزیت کی۔ واضح رہےکہ گزشتہ روزملکہ برطانیہ کے شوہرڈیوک آف ایڈنبرا شہزادہ فلپ انتقال کرگئےتھے،اُن کی عمر 99 برس تھی،بکنگھم پیلس کےمطابق شہزاد فلپ کچھ دنوں سےبیمارتھے۔

شہزادہ فلپس زائد العمری کی وجہ سے 2017 سےشاہی ذمہ داریوں سےریٹائرڈ ہوگئےتھے۔ شہزادہ فلپ کےانتقال کےبعد برطانیہ کی اہم عمارتوں پرپرچم کوسرنگوں کردیا گیا جبکہ ڈیوک آف ایڈنبرا کی موت پردنیا بھرسےتعزیتی پیغامات کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا۔ بیکنگھم پیلس کی جانب سےجاری بیان میں ملکہ کی جانب سےانتہائی دکھ کےساتھ ان کےشوہرپرنس فلپ،ڈیوک آف ایڈنبرا کی موت کا اعلان کیا گیا۔پرنس فلپ دل کےعارضہ میں مبتلا تھے،انہیں 16 فروری کوکنگ ایڈورڈ اسپتال لندن میں داخل کرایا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.